خلیجی ممالک میں عیدالاضحی 9 جولائی کو ہونے کا امکان

ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں ذی الحجہ کی پہلی تاریخ 30 جون اور عید الاضحی 9 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

اردو نیوز کے مطابق یو اے ای میں ذی الحجہ کا چاند بدھ 29 جون کی صبح مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 52 منٹ پر پیدا لے گا اور سورج کے غروب کے وقت افق سے 5 درجے اوپر ہوگا۔

سورج غروب ہونے کے 31 منٹ بعد چاند غروب ہو جائے گا۔ 29 جون کو چاند کی روایت ممکن ہوگی۔ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ ہفتہ 9 جولائی کوعید الاضحی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟

دوسری جانب فلکیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان میں 10 جولائی کو عید الاضحیٰ ہوگی۔ فلکیاتی علوم کے ماہر اور جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ 10 جولائی بروز اتوار کو عید الاضحیٰ اور 10 محرم 8 اگست بروز پیر کو ہو گا۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ 29 جون کو اسلامی تاریخ بھی 29 ہی ہوگی جب اس روز سورج غروب ہوگا تو چاند کی پوزیشن یعنی آلٹی ٹیوٹ 5 ڈگری سے کم ہوگا اور سورج اور چاند کے ڈوبنے کا دورانیہ( وقفہ) 30 منٹ ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اُس وقت چاند نظر نہیں آسکے گا چنانچہ یکم ذی الحج یکم جولائی کو اور عید الاضحیٰ 10جولائی کو ہوگی جب کہ یکم محرم 30 جولائی کو اور عاشورہ 8 اگست کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں