سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیوٹی فورسز نےشمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

خیال رہے کہ اپریل میں سکیورٹی فورسز نے کلاچی میں آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں