کراچی: کورونا کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کرگئی

سندھ میں کورونا کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کرگئی اور صوبے بھر میں سب سے زیادہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.64 فیصد رہی ہے اور کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 949 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 206 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے اور شرح 21.71 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کے 47 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جن میں سے 4 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور اس طرح شہر میں شرح 8.5 فیصد رہی۔دوسری طرف پشاور میں کورونا کی شرح 3، اسلام آباد میں 3.45، راولپنڈی 1.64، لاہور 2.82، مردان میں 8.77 اور گجرات میں 1.82 فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں