فرانس پاکستان کے ذمہ قرض موخر کرنے پر رضا مند

پاکستان اور فرانس کے درمیان معاہدہ طےپا گیا. فرانس پاکستان کے ذمہ قرض موخر کرنے پر رضا مند ہو گیا.

اقتصادی امور ڈویژن نے معاہدے کا اعلامیہ جاری کردیا. اعلامیے کے مطابق فرانس نےپاکستان کا 10کروڑ 70لاکھ ڈالرکا قرضہ موخرکردیا، فرانس نے پاکستان کےذمہ قرض 6 سال کے لئے موخر کیا ہے.

دوسری جانب پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت میں توسیع کا امکان ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو تیل فراہمی کی سہولت میں اضافےکی درخواست کی گئی تھی، جس بناء پر پاکستان کو اس سہولت میں توسیع ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب سے 3.6 ارب ڈالرکی سہولت ملنے کا امکان ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرکا پیکج دیا تھا، جس میں 1.2 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت بھی شامل تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں