کیا عامر لیاقت کی جگہ انکا بیٹا الیکشن لڑے گا؟‌

سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے بیٹے احمد عامر کے الیکشن لڑنے سے متعلق والدہ کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق عدالتی فیصلہ آنے کے وقت بشریٰ اقبال سے بیٹے احمد عامر کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ اس کے جواب میں عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا کہ ہمارا فی الحال کوئی ایسا ارادہ نہیں ہے۔

بعد ازاں بشریٰ اقبال کے ہمراہ عدالت آئے وکیل نے بات جاری رکھتے ہوئے اس بیان کی وضاحت کی کہ فی الحال تو عامر لیاقت کا خاندان حالت غم میں ہے، ان کا بیٹا لندن میں بطور انجینئر ملازمت کرتا ہے ، بشریٰ اقبال خود ایک وکیل ہیں، عامر لیاقت بشریٰ اقبال سے رشتے کے دوران انہیں انٹرن شپ کے لیے میرے آفس لائے تھے۔

واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کی سیٹ عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں