عماد وسیم کے گھر ننھی پری کی آمد

کراچی(پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اللہ نے بیٹی کی نعمت سے نواز دیا.

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر عماد وسیم نے بیٹی کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ سبحان تعالیٰ نے انہیں ڈھیر ساری خوشیوں سے نوازا ہے۔عماد وسیم نے ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام سیدہ عنایا عماد رکھا ہے۔

عماد وسیم کو بیٹی کی آمد پر قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہو گیا.

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے عماد وسیم کو مبارک باد دی اور لکھا کہ ’مبارک ہو میرے بھائی۔‘

شرجیل خان نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماشا اللہ بہت بہت مبارک ہو، اللہ کی رحمت۔‘

اس کے ساتھ ساتھ سرفراز احمد بھی پیچھے نہ رہے انہوں نے بھی عماد کو مبارک باد دی اور لکھا کہ ’ماشا اللہ بہت بہت مبارک ہو، میڈی۔‘

یاد رہے کہ عماد وسیم نے August 2019 میں برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔عماد وسیم نے نکاح کی رسم اسلام آباد کی فیصل مسجد میں انتہائی سادگی سے کی تھی. جس میں بہت کم اور خاص لوگوں نے شرکت کی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں