لاہور: سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی لاہورہائی کورٹ کے فیصلے پر خاموشی توڑ دی، کہا سازشی جتنی بھی دو نمبریاں کر لیں آخری فتح عوام اور حق کی ہو گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جب تک پنجاب کی عوام کے مینڈیٹ پر ڈالے گئے ڈاکے کا صحیح معنوں میں انصاف نہیں ہوتا تب تک ہم قانونی اور سیاسی میدان میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
سازشی جتنی بھی دونمبریاں کر لیں آخری فتح عوام اور حق کی ہو گی
جب تک پنجاب کی عوام کے مینڈیٹ پر ڈالے گئے ڈاکے کا صحیح معنوں میں انصاف نہیں ہوتا تب تک ہم قانونی اور سیاسی میدان میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) June 30, 2022
خیال رہے کہ وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کر کے منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا، عدالت عظمیٰ میں پی ٹی آئی کی جانب سے پانچ اپیلیں دائر کی گئیں تھیں، جس میں حمزہ شہباز شریف کے انتخاب کو چیلنج کیا گیا تھا۔عدالت نے ان درخواستوں کو منظور کر لیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر ان درخواستوں پر چار کے مقابلے میں ایک کا فیصلہ آیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چاروں معزز ججوں کے فیصلے سے اختلاف کیا۔