فیفا نے پاکستان کی رکنیت بحال کردی

لاہور: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستانی ٹیموں پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھل گئے، ملکی سطح پر فٹبال سرگرمیوں کا سلسلہ بھی بحال ہوگا۔ فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی الیکشن کیلئے پیش رفت کرے گی۔

چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک نے فٹبال برادری کو مبارکباد دی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ این سی کی انتھک محنت اور فٹبال فیملی کی دعائیں رنگ لے آئیں، فیفا نے این سی کے مینڈیٹ میں بھی ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

ہارون ملک نے مزید کہا کہ فٹبال کی بحالی، پی ایف ایف الیکشنز کا انعقاد اور اثاثہ جات کی واپسی اولین ترجیح ہو گی۔

پاکستان کی رکنیت کی بحالی پر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلامیہ جاری کردیا ہے،فیفا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں‌کہا گیا ہے کہ بیورو آف کونسل نے اپنے گزشتہ اجلاس میں پاکستان کی معطلی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، پی ایف ایف کا مکمل کنٹرول نارملائزیشن کمیٹی کو ملنے پر معطلی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

اعلامیے میں‌کہا گیا ہے کہ پی ایف ایف کو بتایا گیا ہے کہ دوبارہ مداخلت ہوئی تو پھر سے معطل کردیا جائے گا، نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں تیس جولائی تک کی توسیع بھی کی ہے.

خیال رہے کہ فٹبال ہاؤس پر اشفاق گروپ کا قبضہ معطلی کا سبب بنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں