پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔
تفصیل کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے احرام پہنے اپنی تصاویریں شیر کیں اور کہا کہ ’الحمد اللہ میں سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہو رہا ہوں۔‘
سابق فاسٹ بولر نے لکھا کہ ’میں مکہ میں حج کانفرنس سے خطاب بھی کروں گا جس میں مسلم دنیا کے رہنما شریک ہوں گے۔‘
لبيك اللهم لبيك
لبيك لا شريك لك لبيك
إن الحمد والنعمة لك والملك
لا شريك لك لبيكAlhamdolillah going for honorary Hajj as state guest of Saudi Arabia.
I will also be addressing the Hajj Conference attended by leaders of the Muslim world in Makkah.
My gratitude to @KSAembassyPK pic.twitter.com/Q0rWIXfy20— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) July 2, 2022
شعیب اختر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں سعودی سفارتخانہ پاکستان کے ممنون ہیں۔
یاد رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا، جس کے بعد 9 جولائی کو سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔