اداکارہ حرا مانی کو ساڑھی پہن کر بارش میں رقص کرنا مہنگا پڑگیا

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور ایکٹریس حرا مانی نے مون سون کی بارش کو انجوائے کرتے ہوئے ساڑھی زیب تن کر کے بارش میں ڈانس کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے اس اقدام پر خوب تنقید کی۔

گذشتہ روز اداکارہ نے بارش کے حسین موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی نئی تصویریں ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔

تصاویر میں حرا مانی نے نیلے رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی تھی، بظاہر رقص کرتے ہوئے بارش سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں اور کیپشن میں حرا مانی نے لکھا ‘بارش اور میری نیلی ساڑھی’۔

حرا مانی نے ساڑھی کے فیشن برینڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘معذرت، یہ ساڑھی میں نے بارش میں پہن لی کیونکہ بارش میں اپنے اندر کی ہیروئین کو میں مار نہ سکی’۔

اداکارہ کی ان تصاویر کو فیشن ہاؤس کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

بارش میں ساڑھی پہن کر بھیگتے ہوئے حرا مانی کی تصاویر ان کے فینز نے تو خوب پسند کی ہیں مگر متعدد لوگوں کو ان کا یہ انداز پسند نہیں آیا اور ان کی جانب سے اداکارہ پر تنقید کی گئی۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی حرا مانی کو ان کے لباس، انداز اور پرفارمنس کی وجہ سے بھی تنقید کا سامنا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی ان کو ساڑھی کے ساتھ ٹی شرٹ پہن کر پروگرام میں شرکت کرنے پر بھی تنقید کا سامنا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں