پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12 بجے، 05 مارچ 2021

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے خطاب کے دوران الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کیے جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔

الیکشن کمیشن نےجمہوریت کو نقصان پہنچایا، پیسےبانٹنےوالی ویڈیوزکی تحقیقات کیوں نہیں کیں؟ سینیٹ انتخابات کےبعدجمہوریت اوپرگئی یانقصان ہوا؟ گیلانی پیسہ چلاکرسینیٹربنےگاتوکیاکرپشن کاخاتمہ کرےگا، وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال اور قومی سلامتی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

ضمیر کی بولی لگا کر ووٹ خریدے جارہے ہیں، عمران خان سیاست میں وزیراعظم بننےکےلئےنہیں آئے، فتح پاکستان کےعوام اورپیسےکی سیاست کاخاتمہ ہوگا، وفاقی وزیر اسد عمر

وزیراعظم عمران خان کے اتحادی جماعتوں سے رابطے، پرویزالٰہی کوفون،سینیٹ انتخاب میں تعاون پراظہارتشکر، آئندہ بھی ساتھ چلیں گے، پرویز الِہی کی یقین دہانی، وزیراعظم کاخالد مقبول صدیقی کوبھی ٹیلی فون

سعودی عرب میں سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضاگیلانی کی جیت کی خوشی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا اور کیک کاٹ کر مبارکباد دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں