فیصل آباد پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کر دیا، پولیس ٹیم نے دورانِ تفتیش پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا اور خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا جس نے اپنے شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا اور واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقے میں ایک ماہ قبل نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کرتے ہوئے خلیل احمد نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا اور اس کا مقدمہ جلیل احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا جو کہ مقتول کے بھائی ہیں۔
سیالکوٹ @DpoSialkot نے شوہر کے اندھے قتل میں ملوث ٹک ٹاکر بیوی کو گرفتارکرلیا۔ملزمہ نے اپنے ٹک ٹاک پارٹنر کے ساتھ مل کرشوہر کے قتل کے وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیا۔
ڈی پی او سیالکوٹ کی خصوصی ٹیم نے تفتیش کر کےملزمہ کو گرفتارکیا اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارے جا رہے ہیں pic.twitter.com/WlT6Sxi9wZ— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) July 6, 2022
ڈی پی اوسیالکوٹ سید ذیشان رضا نے قتل کے اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ اگوکی پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔
فیصل آباد پولیس نے اس مقدمے پر سر توڑ کام کیا اور مقتول کی بیوی میمونہ ارم شہزادی جو ٹک ٹاک پر ویڈیوز بھی بناتی ہے اس کے ٹک ٹاک پارٹنر رضوان عرف زین سے تعلقات تھے اور وہ رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی اس لیے اس نے اپنے ٹک ٹاک پارٹنر کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کے قتل کا منصوبہ بنایا اور شوہر کو قتل کروا کر وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا تھا.
پولیس نے ملزمہ میمونہ ارم شہزادی کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ فائرنگ کرنے والے ملزم رضوان اور ایک نامعلوم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جنہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔