پاکستان ورلڈٹریڈآرگنائزیشن کی تجارت وترقی کمیٹی کاسربراہ منتخب

(ویب ڈیسک) مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے کمیٹی برائے تجارت و ترقی( سی ٹی ڈی) کی سربراہی کے لیے منتخب ہوئے ہیں.

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ انتخاب سال 2021 کے لیے ہے . یہ کمیٹی 1965 میں ترقی پذیر ممالک کی معاشی ترقی کے لیے بنائی گئی تھی .


عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ پاکستان کی قیادت میں سی ٹی ڈی ترقی پذیر ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لئے کام کرے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں