ٹک ٹاک کا نئے ٹول پیش کرنے کا اعلان

ٹک ٹاک انتہائی مقبول ایپ ہے جس نے پوری دنیا میں اپنی بہت جلد پہچان بنائی ہے۔اور اس میں آئے روز نئی تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ اس سلسلے میں ٹک ٹاک اپنے صارفین کی آسانی کے لئے اس ایپ میں نئے ٹول پیش کر رہا ہے جو کہ آٹوکیپشن اور حقیقی وقت میں ویڈیو ترجمے کے نئے بہترین آپشن ہیں اور یہ آپشن صارفین کے لئے مفید ہوں گے۔

ٹک ٹاک کا مقصد یہ ہے کہ ایک ہی زبان میں جاری کردہ ویڈیو عالمی سطح پر دیگر افراد بھی دیکھ سکیں اور اپنے نئے صارفین بھی تلاش کرسکیں۔ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ آٹو کیپشن دائیں ہاتھ پر نظر آئیں گے جسے پڑھنے اور دیکھنے میں آسانی ہوگی۔

ویڈیو ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے ایک اپنی اگلی سہولت سے بھی سب کو حیران کر دیا ہے اور وہ یہ ہےکہ ٹیکسٹ سٹیکر یا اوولے سے ویڈیو کا براہِ راست ترجمہ ہوتا رہے گا۔ اس طرح سے ویڈیو میں بولی جانے والی زبان سے ناآشنا لوگ بھی یہ جان سکیں گے کہ ویڈیو میں کیا بولا جارہا ہے اور اس طرح سے ٹک ٹاکرز اپنی ویڈیو کو وسعت دے کر نئی مارکیٹ تلاش کرسکیں گے۔

اس حوالے سے نمونے کے بعض سکرین شاٹ بھی ٹک ٹاک نے شیئر کیے ہیں اور پہلے درجے میں جرمنی، انگریزی، انڈونیشیائی، پرتگالی، منڈارین، کورین، ترک اور ہسپانوی زبانوں کو شامل کیا گیا ہے اور اس کے بعد بھی مزید زبانوں کو شامل کیا جائے گا۔

ٹک ٹاک کے مطابق اس طرح سے کسی بھی زبان میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو اپنے مواد کی مناسبت سے عالمی وائرل ٹرینڈ کا حصہ بن سکے گی اور ٹک ٹاک کے اس عمل کو تجزیہ کاروں نے سراہا ہے۔ ان کے خیال میں اس طریقے کار سے چھوٹے سے ملک کے ٹک ٹاکرز بھی پوری دنیا میں ناظرین حاصل کرکے اپنا پلیٹ فارم وسیع کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک نے ترجمے اور آٹوکیپشن کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی ہے لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ اسے جلد ہی مرحلہ وار انداز میں متعارف کرایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں