راولپنڈی میں پولیس مقابلہ اہلکار شہید

راولپنڈی میں‌تھانہ جاتلی کے علاقے دولتانہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں دہرے قتل کےملزمان کی گرفتاری کرنے کے لئے تھانہ دینہ جہلم پولیس نے چھاپا مارا تو دوران کارروائی ملزمان نے ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان 302 کے مقدمے میں مطلوب تھے. اطلاعات ہیں کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم بھی ہلاک ہوا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل گوجرخان، طاہر کاظمی بھاری نفری کے ساتھ پہنچ گئے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

شہید اہلکار کی شناخت ذیشان ایوب اور زخمی اہلکار زخمی کی شناخت ہمایوں ممتاز کے نام سے ہوئی ہے، جس کو آر ایچ سی دولتالہ لایا گیا ہے اور جہاں سے اُسے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں