سڈنی: اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی سعودی بہنوں کی شناخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے اپارٹمنٹ میں گذشتہ ماہ مردہ پائی جانے والی دو سعودی بہنوں کی پولیس نے شناخت کر لی ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے ایک بیان کے مطابق، پولیس نے اسرا عبداللہ السہلی اور امل عبداللہ السہلی کی لاشیں 7 جون کو برآمد کیں جو انتہائی تشویش کا باعث تھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وسیع تفتیش کے باوجود، جاسوس اس بات کا پتہ لگانے میں ناکام رہے کہ خواتین کی موت کیسے ہوئی۔ تاہم، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان خواتین کی موت کچھ دن قبل ہوئی تھی۔

پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ دونوں بہنیں 2017ء میں سعودی عرب سے آسٹریلیا پہنچی تھیں۔ ان کی موت کے حالات غیر معمولی تھے کیونکہ ان پر زخم کے کوئی نشان نہیں پائے گئے تھے۔

اس کیس سے جڑی سڈنی پولیس کی خاتون افسر کلاڈیا آل کرافٹ نے کہا کہ عوام کی طرف سے کوئی بھی معلومات تفتیش کو حل کرنے کی کلید رکھ سکتی ہے۔ ہمارے جاسوس کسی بھی ایسے شخص سے بات کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جس نے ان کی موت سے پہلے دنوں اور ہفتوں میں خواتین کی نقل وحرکت کے بارے میں دیکھا ہو یا جن کے پاس معلومات ہو، جو کہ ہمارے خیال میں مئی کے اوائل میں ہوئی تھی۔

ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں، سڈنی میں سعودی قونصل خانے نے کہا کہ وہ اس معاملے کے بارے میں آسٹریلوی حکام سے رابطے میں ہیں۔ قونصلیٹ مقتولین کے خاندان کے ساتھ اپنی مخلصانہ تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں