راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی، اغوا ہونے والا 3 ماہ کا بچہ بحفاظت بازیاب

راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی، بینظیر بھٹو شہید ہسپتال سے اغوا ہونے والا تین ماہ کا بچہ بحفاظت بازیاب، اغواکار ملزمہ اور ساتھی گرفتار۔ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے بچے کو والدہ کے حوالے کیا۔

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے بچے کو والدہ کے حوالے کیا تو اس وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ ماں بچے کو گلے لگا کر زار وقطار روتی رہی۔ خیال رہے کہ اس نوزائیدہ بچے کو گذشتہ روز بی بی ایچ ہسپتال سے اغوا کر لیا گیا تھا۔

اغوا کی اطلاع پر سی پی او شہزاد ندیم بخاری نے فوری کارروائی کرکے بچے کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک خاتون نے 3 ماہ کے محمد موسیٰ کو اس کی 10 سالہ بہن سے اٹھانے کیلئے لیا اور غائب یو گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں