پشاور یونیورسٹی میں طالبات کے بننے سنورنے پر پابندی عائد

پشاور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں طلبہ و طالبات کے لباس کے حوالے سے پشاور یونیورسٹی انتظامیہ قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سادگی کو پابندی سے اپنایا جائے۔ جس سے ایک طرف ملبوسات کے حوالے سے مقابلہ بازی کم ہو گی جبکہ ساتھ ہی ساتھ احساس کمتری بھی ختم ہو گا۔

جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق بنائو سنگھار اور دلکش لباس پہننے سمیت کسی بھی طرح کی غیر ضروری نمائش نہ ہو گی۔ طلبہ کو سادہ اور پُر وقار لباس پہننے کی اجازت ہو گی جبکہ طالبات سفید شلوار کے ساتھ اوور آل پہن سکیں گی۔

قبل ازیں ہزار یونیورسٹی اور چارسدہ یونیورسٹی کی جانب سے بھی ملبوسات کے حوالے سے قواعد و ضوابط جاری کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں