نیٹ فلیکس طرز پر پاکستان کے پہلے پلیٹ فارم”اردو فلیکس” کا آغاز

ویب ڈیسک: نیٹ فلیکس کی طرز پر پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ “اردو فلیکس” باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا۔ آپ اگر اردو فلکس ڈائونلوڈ کرنا چاہتے تو یہ گوگل پلے سٹور، ایپل ایپ سٹور اور روکو ٹی وی پر دستیاب ہو گا جہاں سے بآسانی ڈائونلوڈ کیا جا سکتا ہے۔

یہاں پر ناضرین کے لیے اردو فلمیں، ویب سیریز، ڈرامہ سیریلز، ڈرامہ سیریز، دستاویزی فلمیں، کارٹون اور اردو زبان میں ترک ڈراموں سمیت خصوصی طور پر تیار کردہ شور بھی ہوں گے۔

اردو فلیکس کے آغاز پر سب سے پہلے ‘لفافہ دیان’، حریم شاہ کی فلم ‘راز’ اور ‘دلھن اور ایک رات’ کی کے علاوہ دیگر سیریز کو ناضرین کے لیے وہاں پر دیا گیا ہے۔ اردو فلکس پر وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ بھی ہو گا اور اس پلیٹ فارم کو مزید وسعت بھی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں