موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کی خبریں بے بنیاد ہیں، وزیر تعلیم سندھ

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں 31 جولائی کو ختم ہونگی۔

سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے پر وضاحت جاری کردی، وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے سرکاری و نجی اسکولز کالجز یکم اگست بروز پیر کو معمول مطابق کھل جائیں گے، موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔


سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں 31 جولائی کو ختم ہونگی، چھٹیوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں