طلبہ کی موجیں ختم، پنجاب بھر کے تعلیمی ادارےکھل گئے

گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

پنجاب میں سرکاری سکولوں میں نئے تعلیمی سیشن کا بھی آغاز آج سے ہوگا۔ حکومت نے سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت صفائی اور نکاسی آب کی خصوصی ہدایت کی ہے۔

پہلے دن طلبہ کی حاضری معمول سے کم رہی۔ اساتذہ کی جانب سے بچوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات کی گئیں۔ دوسری جانب یونیورسٹی آف پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل چھٹیاں 29 جولائی تک تھیں، مون سون کے پیش نظر طلبہ کی چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں