“پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے پاکستان نے پیشگی شرائط پوری کر دیں”

آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز کے مطابق پاکستان نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ کر کے مشترکہ جائزہ کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں۔

پاکستان میں عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز نے کہا ہے کہ 31 جولائی کو پاکستان نے پی ڈی ایل میں اضافہ کر کے ساتویں اور آٹھویں مشترکہ جائزے کی پیشگی شرائط پوری کر دیں۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مناسب فنڈنگ کی یقین دہانی ہوتی ہے تو رواں ماہ کے آخر تک آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہو گا۔دوسری جانب ذرائع نے یہ کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا اجلاس پاکستانی دوست ممالک کی طرف سے چار ارب ڈالر فنڈنگ کی یقین دہانیوں سے مشروط ہے۔

خیال رہے کہ چند روز پہلے آرمی چیف نے امریکی حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستان کو قرض کی فراہمی کیلئے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست بھی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں