اسپین کے مشہور فیشن ہاؤس بالنسیاگا نے انتہائی مہنگے کچرے کے بیگ ’’ٹریش پاؤچ‘‘ متعارف کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹریش پاؤچ کی قیمت تقریباً 18 ہزار ڈالر ہے اور پاکستانی روپوں میں یہ رقم بنتی ہے چار لاکھ سے زائد، اس بیگ کی رونمائی موسم سرما کے ملبوسات کے فیشن شو کے دوران کی گئی اور یہ بیگ صارفین کی لئے 3 مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔
بالنسیاگا کے فیشن ڈیزائنر ڈیمن گواسالیا نے کہا ہے کہ ان کو اس ٹریش پاؤچ کا خیال کچرے کو پھینکنے کے لیے استعمال ہونے والے پلاسٹک شاپر سے آیا اور وہ دنیا کا مہنگا ترین ٹریش پاؤچ کو فروخت کرنے کا موقع گَوانا نہیں چاہتے تھے۔
اس ٹریش پاؤچ کی رونمائی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے فیشن ہاؤس کو آڑے ہاتھوں لیا، کوئی اسے تشہیری مہم کہہ رہا ہے تو کوئی اسے سوشل ایکسپیریمینٹ کہہ رہا ہے دوسری جانب کئی صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کرتے بھی دکھائی دیئے گئے۔
Balenciaga with Genius marketing again 😂 I admit the trash bags 💼 may not be cool but look at the internet 😂
— Monte’ Greene (@dnrtime_3vt) July 30, 2022
Nothing like throwing away trash in style 🤣
— KingLifestyle559 (@kinglifestyle89) July 31, 2022
#Balenciaga is an entire human experiment and if y’all aint figured that out yet, you deserve to spend $1700+ for a trash bag. Y’all keep buying the mess they put out which tell them your ok with it so have fun.
— Coury (@Coury85) July 30, 2022
ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’اب کچرا بھی اسٹائل سے پھینکیں‘‘