پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے سامنے آنے والی ٹوئٹ کے مطابق 25 ستمبر کو ہونے والے 9 قومی اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں سے چئیرمین عمران خان خود الیکشن لڑیں گے-
25 ستمبر کو ہونے والے 9 قومی اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں سے چئیرمین عمران خان خود الیکشن لڑیں گے- pic.twitter.com/7jyWeP6sdq
— PTI (@PTIofficial) August 5, 2022
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جاری شوکاز نوٹس کے معاملے میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 23 اگست کو سماعت ہوگی۔ ادھر عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس پر بھی سابق وزیر اعظم کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور اس کی سماعت 18 اگست کو ہوگی۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اس کا جواب دائر کرے گی تاہم ’الیکشن کمیشن کی جانبداری عیاں ہوگئی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہر ہربہ استعمال کیا مگر اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔ ’تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو شفاف طریقے سے پیسے اکٹھے کرتی ہے۔‘
’اوورسیز پاکستانیوں کو ناراض کرنے کے عزائم پورے نہیں ہوں گے۔‘