شہروز اور صدف نے بیٹی کا کیا نام رکھا؟

پاکستانی انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی صدف اور شہروز کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور اب ان کی بیٹی کا نام سامنے آیا ہے۔

ویڈیو شیرنگ ایپ پر صدف کنول کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد کے ساتھ بھیجی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں کہ جن میں بچی کا نام سیدہ زہرہ سبزواری درج ہے۔

گذشتہ روز شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

خیال رہے کہ صدف اور شہروز کی یہ پہلی اولاد ہے جب کہ اس سے قبل شہروز کی اپنی سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی ہے جس کا نام نوریح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں