خیبر پختونخواکے اسکول کب کھلیں گے؟ نوٹیفکیشن جاری

پشاور: خیبر پختونخواکے اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فیصلہ صوبے میں حالیہ دنوں گرمی کی لہرمیں اضافے کے پیش نظرکیا گیا ہے جبکہ تعطیلات میں توسیع کا اطلاق صرف گرم علاقوں کے اسکولوں پرہوگا۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرم علاقوں کے اسکول اب 15 اگست کی بجائے یکم ستمبرکو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق میٹرک تک کے طلبہ کیلئے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں