لیہ میں لڑکی سے زیادتی اور پورنوگرافی کے مبینہ سکینڈل کا معاملہ، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لیہ پولیس نے واقعہ میں نامزد 7 میں سے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ابرار اور شوکت کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔
لیہ پولیس نے اس واقعہ میں ملوث 7 نامزد ملزمان میں سے 2 کو حراست میں لےلیا ہےجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپےجاری ہیں۔واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کیلئےJIT تشکیل دی گئی ہے۔ واقعاتی اورفارنزک شواہد پر تفتیش آگے بڑھائی جارہی ہے۔بہت جلد باقی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائیگا https://t.co/jfsJ0jGp2k
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) August 12, 2022
ترجمان پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرنے کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ متاثرہ خاتون کے ڈی این اے سیمپلز فرانزک لیب کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ واقعہ میں ملوث باقی ملزمان کو گرفتارکر کے تمام حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقاتی ٹیمیں واقعاتی اور فورنزک شہادتوں کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھا رہی ہیں.