یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے ، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے ،یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ‘ حکومت کے سربراہ شہباز شریف کا انتخابات سے انکار ہر صورت میں اقتدار سے چمٹا رہنے کی ان کی خواہش کا عکاس ہے، میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں معاشی فریم ورک صرف کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہے’

فواد چوہدری نے کہا کہ ‘ کوئی بھی ذی ہوش شخص پرائم منسٹر کی حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمائیت نہیں کر سکتا، کل رات لاکھوں لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا، ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے ، یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں