‘ نواز شریف عام انتخابات سے پہلے ضرور پاکستان آئیں گے’

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آئندہ عام انتخابات سے قبل ضرور پاکستان آئیں گے۔

احسن اقبال نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیگی قائد میاں نواز شریف عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی مہم کو لیڈ کریں گے۔ ان کی واپسی ان کے معالجین سے مشروط ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 9 حلقوں سے اگر الیکشن لڑ رہا ہے تو اس کا صاف مطلب ہے پاکستان تحریک انصاف کے پاس امیدوار نہیں ہے۔اس کے امیدوار کہتے ہیں ہم نے استعفے دینے کیلئے پیسے خرچ نہیں کرنے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان خود اپنی سیاست سے پریشان ہے کیوں کہ اس کے پارٹی کے لوگ الیکشن لڑنے کے تیار نہیں۔ فارن فنڈنگ کیس بند نہیں ہو گا عمران خان آپ کو این آر او نہیں ملے گا۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ پوری قوم کو کہتا رہا ہم امریکہ کی غلامی سے نکلیں گے اور اب امریکہ کی جوتیاں پالش کر رہا ہے اپنے ایلچی بھیج رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے ہاتھ اس معاہدے نے باندھے ہوئے ہیں جس کے اوپر آئی ایم ایف نے عمران خان ساتھ مل کر دستخط کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں