پہلا ون ڈے : پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دیدی

پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے دی ہے۔

نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 16 رنز سے ہرا دیا ہے۔میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 314 رنز بنائے تھے۔پاکستان کیجانب سے فخرزمان نے 109 اور کپتان بابر اعظم نے 74 رنز اسکو کیے۔اوپنٹر امام الحق صرف 2 رنز بنا سکے۔آل راؤنڈر شاداب خان نے 28 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔نیدرلینڈز کی جانب سے لوگان وین بیک اور باسڈی لیڈے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیدر لینڈز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 298 رنز بناسکی۔نیڈر لینڈ کی جانب سے وکرم جیت سنگھ اور ٹام کوپر نے 65 ،65 رنز بنائے جبکہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستانی ٹیم کیجانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجبکہ محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، فخرزمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے، دوسرا میچ 18 اگست اور تیسرا 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں