جنرل باجوہ کے لئے ’’آرڈر آف دی یونین ‘‘کا اعزاز

متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ’آرڈر آف دی یونین‘کے اعزاز سے نوازا .

تفصیلات کےمطابق جنرل باجوہ کی یو اے ای کےصدرشیخ محمد بن زید النیہان نے پاک فوج کےسپہ سالارسےملاقات کی اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو اعلیٰ ترین سول اعزاز عطا کیا گیا. صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے آرمی چیف کو یونین میڈل عطا کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،دوطرفہ دفاعی وسیکورٹی روابط اورعلاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کی عظیم تاریخ پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں