انٹربینک میں ڈالر 214 روپے سے تجاوز کردیا

کراچی : کارباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 214روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔

کارباری ہفتے کےتیسرے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 214 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 98 پیسے مہنگا ہوگیا ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 214روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔


دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان رہا۔ مارکیٹ 240پوائنٹس کے اضافے سے 43ہزار676پر بند ہوئی۔دن بھر365 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 177کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ155کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 43,736 جبکہ کم ترین سطح 43,389رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں