اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ یہ میرے اور پی ٹی آئی کو زبردستی ٹارگٹ کرنے کی سازش کا حصہ ہے جس طرح وہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف کرتے رہے ہیں، ہمارے خلاف زبردستی جھوٹے بیانات دلوائے جا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر بھیجے جانے پر بہت تشویش ہے۔ جب اسے اغوا کیا گیا اور نامعلوم مقام پر لے جایا گیا اور پھر دوبارہ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تو تشدد کے باعث اس کی ذہنی اور جسمانی حالت نازک ہے۔
to target me & PTI by forcibly getting false statements against us similar to what they have been doing against social media activists.This is absolutely unacceptable. We will take all legal & pol actions to counter not only this torture being inflicted upon Shahbaz Gill
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 17, 2022
عمران خان نے کہا کہ یہ میرے اور پی ٹی آئی کو زبردستی ٹارگٹ کرنے کی سازش کا حصہ ہے جس طرح وہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف کرتے رہے ہیں، ہمارے خلاف زبردستی جھوٹے بیانات دلوائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ ہم شہباز گل پر نہ صرف اس تشدد کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام قانونی اور سیاسی اقدامات کریں گے۔
ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ جج صاحبان جو جانتے بوجھتے تشدد کیلئے کہ پولیس سیاسی ورکروں کو تشدد کیلئے ریمانڈ مانگ رہی ہے ریمانڈُ پر بھیجتے ہیں وہ قومی مجرم ہیں۔
وہ جج صاحبان جو جانتے بوجھتے تشدد کیلئے کہ پولیس سیاسی ورکروں کو تشدد کیلئے ریمانڈ مانگ رہی ہے ریمانڈُ پر بھیجتے ہیں وہ قومی مجرم ہیں انسانی حقوق کی جو دھجیاں پاکستان میں اڑائ جارہی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی شہباز گل کو تفتیش کیلئے نہیں تشدد کیلئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 17, 2022
فواد چوہدری نے کہا کہ انسانی حقوق کی جو دھجیاں پاکستان میں اڑائی جارہی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی شہباز گل کو تفتیش کیلئے نہیں تشدد کیلئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر شہباز گل کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے،اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی فوجداری نگرانی اپیل پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا یا، ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے پولیس کی فوجداری نگرانی اپیل منظور کر لی. جج نے حکم دیا ہے کہ شہباز گل کو مزید 48 گھنٹے کے لیے پولیس کے حوالہ کیا جاتا ہے.
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کو جسمانی ریمانڈ کی پولیس نظرثانی درخواست دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے پولیس کی جانب سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔