ایلون مسک کی والدہ گیراج میں کیوں سوتی ہیں؟

مشہور امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی والدہ مے مسک نے ایک انٹرویو میں حیران کن انکشاف کیا کہ جب بھی وہ اپنے بیٹے سے ملنے جاتی ہیں تو انکو گیراج میں ہی سونا پڑتا ہے۔

ایلون مسک کی والدہ نے حالیہ ایک انٹرویو میں اپنے بیٹے سے اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں جب ٹیکساس جاتی ہوں اپنے بیٹے سے ملنے تو مجھے گیراج میں اس لیے سونا پڑتا ہے کیونکہ انکے بیٹے کے پاس اپنا گھر نہیں ہے۔

ایلون مسک اسپیس ایکس ہیڈ کوارٹر کے قریب رہتے ہیں اور آپ کو یہ جان کر کافی حیرانی ہوگی کہ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ہونے کے باوجود بھی ان کے پاس رہنے کے لیے اپنا کوئی گھر نہیں ہے۔

ایلون مسک کے ساتھ مریخ پر جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ اگر 6 ماہ کیلئے کہیں اکیلے رہنا پڑے تو ذاتی طور پر مجھے یہ بات پسند نہیں ہے لیکن اگر میرے بچے ایسا چاہتے ہیں کہ میں ان کے ساتھ چلوں تو میں مریخ پر جاؤں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں