نئی دہلی :بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں غیرقانونی تعمیر 40منزلہ ٹوئن ٹاور گرا دیا گیا۔
بھارت میں غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ دو ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد سے گرادیا گیا،یہ ٹاورز 9 سال کی قانونی جنگ کے بعد گرائے گئے ہیں ۔103میٹر بلند جڑواں عمارتیں 9سیکنڈ میں زمین بوس ہوگئیں،اس آپریشن میں 37سو کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ عمارتیں گرانے سے قبل قریبی رہائشیوں سے علاقہ آج صبح پانچ گھنٹوں کےلیے خالی کرا لیاگیا تھا، دونوں عمارتوں کا 80ہزار ٹن کا ملبہ تین ماہ میں ٹھکانے لگایا جائے گا۔
ट्वीट पर सबसे क्लीन तरीक़े से देखिए कैसे ढहा ट्वीन टॉवर #TwinTowerDemolition pic.twitter.com/ntktuNgi1e
— Umashankar Singh उमाशंकर सिंह (@umashankarsingh) August 28, 2022
واضح رہے کہ تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پربھارتی سپریم کورٹ نے پچھلے سال دونوں عمارتیں گرانےکاحکم دیا تھا۔