پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے، 06 مارچ 2021

عمران خان وزیر اعظم برقرار ٗ قومی اسمبلی اجلاس میں 178 ارکان نے اعتماد کا ا ظہار کر دیا ٗ 2018ء کے عام انتخابات میں نسبت 2زائد ووٹ لئے۔سپیکر اسد قیصر نے وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ لینے کا اعلان کیا ٗ عمران خان کی کامیابی پر تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان میں ڈسک بجا کر شاندار جشن منایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ٗ سپیکر اسد قیصر نے صدر مملکت خط ارسال کر دیا ٗ ارکان نے 178اعتماد کے حق میں ووٹ ڈالے ٗ اعتماد کا ووٹ آئین کے آرٹیکل 91کی شق 7 کے تحت حاصل کیا گیا ٗ خط کا متن

عمران خان اعتماد کا ووٹ لیتے ہی اپوزیشن پر برس پڑے ٗ کہا زرداری 10پرسنٹ ٗ مولانا 2نمبر آدمی ٗ نواز شریف لٹیرا ہے۔ جس طرح سینٹ الیکشن میں شرمندگی کا باعث بنا ٗ لوگوں کو خریدنے کیلئے بکرا منڈی لگی تھی ٗ جو مرضی ہو جائے ٗ این آر او نہیں دوں گا۔ آخری اوور کی آخری گیند تک مقابلہ کرتا رہوں گا۔

اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کا جشن ٗ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کارکنان نے بھنگڑے ڈالے ٗ عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے والے دوسرے وزیر اعظم بن گئے۔29برس قبل نواز شریف نے بھی ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا۔

وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے پر ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کی مبارکباد ٗ کہا ایوان نے آپ کو اعتماد دیا ہے ٗ اب یہ اعتماد قوم کو لوٹائیں ٗ امید ہے آپ کے قوم سے و عدے وفا ہوں گے ٗ وزیر اعظم صاحب تبدیلی کیلئے آگے بڑھیں ٗ اتحادی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

مالشئے قسم کا مریض نہیں ہوں ٗ شیخ رشید کہتے ہیں عمران خان نے تباہ معیشت کو استحکام دیا ٗ جس طرح عمران خان نے کام کیا ماضی میں کسی حکمران نے نہیں کیا ٗ اپوزیشن میں دن لمبے ہوتے ہیں۔وزیر اعظم سے درخواست کی کہ عام آدمی کو ساتھ لیکر چلیں ٗ موجودہ حالات میں تنخواہ دار طبقے کا گزارا نہیں ہو رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں