ایپل نے نئے آئی فون کے 4 ورژن متعارف کروا دیئے

ایپل کا فار آؤٹ ‘Far Out’ لانچ گذشتہ رات منعقد ہوا جس میں نئے آئی فونز کے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔ صارفین نے اس ایونٹ کو یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ پر بھی دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں ایپل کے ہیڈکوارٹر میں ایک انڈور تقریب منعقد کی گئی کرونا کی وبا کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ یہ ایونٹ ان ڈور کیا گیا۔

کمپنی کی طرف سے آئی فون 14 کو 2سائز میں متعارف کروایا گیا ہے، یعنی عام طور پر آئی فون 14 اور بڑی اسکرین یا ڈسپلے کے ساتھ آئی فون 14 پلس بھی صارفین کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

آئی فون 14 کی رونمائی کے دوران دکھایا گیا کہ نئے فون میں کار کریش ڈٹیکشن ٹیکنالوجی اور ایمرجنسی سیٹلائیٹ کنکٹیویٹی بھی موجود ہے۔

اپیل کےنئے فون کے 4 ورژن متعارف کروائے گئے ہیں۔ تقریب میں ایپل نے دی واچ الٹرا کی بھی رونمائی کی لیکن لوگوں کی توجہ کا مرکز نیکسٹ جنریشن کے آئی فون، گھڑی اور ایئر پاڈ ہی رہے۔ تقریب میں دکھائی گئی پریزنٹیشن پہلے سے ریکارڈڈ تھی تاہم اسٹیج پر ایپل کے سی ای او ٹم کک موجود تھے۔

نئے آئی فون کی قیمت وہی رکھی گئی ہے جو گذشتہ سال آئی فون 13 کی تھی۔ تاہم اس سال رواں آئی فون نے اپنے سب سے کم قیمت ‘آئی فون منی’ کو لانچ نہیں کیا ہے اور اب آئی فون 14 کی کم سے کم قیمت بھی گذشتہ برس کے ‘آئی فون منی’ کی قیمت سے 100 ڈالر زیادہ ہوگی۔

آئی فون پرو 999 ڈالر جبکہ آئی فون پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالر ہوگی۔

آئی فون 14 کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہوگی اور آئی فون 14 پلس کی قیمت 899 ڈالر ہوگی۔

آئی فون پرو 999 ڈالر جبکہ آئی فون پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالر ہوگی۔

آئی فون 14 کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہوگی اور آئی فون 14 پلس کی قیمت 899 ڈالر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں