پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،07 مارچ 2021

بلاول بھٹو زرداری آج حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، بلاول بھٹو حمزہ شہباز کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں شریک ہونگے

پاکستان مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور چئیرمین سینیٹ کےالیکشن سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی

سینیٹ کا آئندہ اجلاس نو مارچ کو طلب کرلیا گیا، باون مدت پوری کرنے والے سینیٹرز ایوان میں الوداعی خطاب کرینگے، نومنتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کےلیے اجلاس بارہ مارچ کو ہوگا

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر آپریشن، 3 کمانڈرزسمیت 8 دہشتگرد ہلاک،، آپریشن بویا اور دوسالی کےعلاقوں میں کیا گیا، مرنے والوں میں عبدالعنیر عرف عادل، جنید عرف جامد اور خالق شاہ دین عرف ریحان شامل

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں ایک بار پھر خطرناک اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 57 ٹیسٹ کئے گئے، 6.18 کی شرح سے 251 مثبت کیسز سامنے آئے

اپنا تبصرہ بھیجیں