عوام احتیاط کریں، ڈینگی کا مرض پھیلنے لگا

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب بھر سے کورونا کیسز 39 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 521,872 ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک صوبہ بھر میں 505,966 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ گذزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 1 ہلاکت فیصل آباد سے رپورٹ ہوئی ہے۔

صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,609 ہو چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6779 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 11,982,528 تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ گذزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا وائرس کے 19 جبکہ اوکاڑہ سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس دوران دوران راولپنڈی، حافظ آباد اور فیصل آباد سے 3 تین جبکہ بہاولپور سے 2 کیس رپورٹ ہوئے۔ جبکہ جھنگ، ملتان، رحیم یار خان، سرگودھا اور شیخوپورہ سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گھنٹوں کے دوران فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 1.0 فیصد اور راولپنڈی سے 0.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں