پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 07 مارچ 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس جاری، مریم نواز سمیت ن لیگ کے دیگر مرکزی رہنما شریک، آئندہ کے لائحہ عمل اور چئیرمین سینیٹ سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی،

بلاول بھٹو حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کےلیے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے، ظہرانے میں بلاول کے لیے مٹن بریانی، سجی، قورمہ ودیگر لذیز کھانے تیار

ن لیگی رہنما سردار ایاز صادق کہتے ہیں حمزہ اور بلاول کی ملاقات کا اچھا نتیجہ نکلے گا، نئی سیاست ہے ابھرتے ہوئے سیاستدان آپس میں مل رہے ہیں

سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملہ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رکن کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے، پی ٹی آئی رکن کے مطابق انہیں ووٹ کے بدلے 8 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے عوامی نیشنل پارٹی سے تعاون مانگ لیا، وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کے ہمراہ ولی باغ کا دورہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں