ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر انجلینا جولی ایک مرتبہ پھر پاکستان آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گی، تاہم ان کے پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دوراہ کریں گی اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کریں گی اور مستقبل میں ایسے مسائل کو روکنے کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو بھی کریں گی۔
BREAKING: International humanitarian Angelina Jolie is with the IRC visiting Pakistan to see and hear from people affected by recent floods.
With more rains expected in the coming months, we hope her visit will help the world wake up and take action. https://t.co/Q3qeB7x5Ah
— IRC – International Rescue Committee (@RESCUEorg) September 19, 2022
آئی آر سی کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی اپنے دورے کے دوران اس بات کا مشاہدہ کریں گی کہ پاکستان جیسے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے اس بحران کی سب سے بڑی قیمت کس طرح ادا کر رہے ہیں اور جس کے وہ ذمہ دار بھی نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کے لیے بھی پاکستان آچکی ہیں۔