لاہور : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلیے اچھی خبر

لاہور: شہریوں کو ہفتے کے ساتوں دن ڈرائیونگ لائسنس سروسز دستیاب ہوگی۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے نئے سی ٹی پی ایل سمارٹ لائسنسنگ سینٹرکا افتتاح کردیا۔

پنجاب پولیس نے شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے ایک اور احسن اقدام اٹھایا ہے ، شہریوں کو بلا ناغہ لائسنس سےمتعلقہ سہولتیں فراہم کرنے والا پہلا سینٹرقائم کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے شرکت کی۔


آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے لائسنسنگ سینٹرکے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،اس دوران سی سی پی اور لاہور اور سی ٹی اور لاہور منتظر مہدی کی جانب سے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ڈرائیونگ لائسنس اجرا کا عمل مزید آسان بنانے کی ہدایات کی اور پولیس سروسز کی فراہمی میں ٹریفک پولیس کے کردار کو سراہا۔

شہریوں نے جدید سہولت کی فراہمی اور شفاف پراسس پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں