‘عمران خان کچھ ہفتوں بعد وزیراعظم کا حلف اٹھانے جا رہے ہیں’

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کچھ ہفتوں کے بعد دوبارہ وزیر اعظم پاکستان کا حلف اٹھانے جارہے ہیں ۔

بعد سینیٹر فیصل جاوید نے عمران خان کے توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوچ رہے ہیں حلف برداری کی تقریب کیسے ہوگی، خواہش ہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری ڈی چوک پر ہو۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، ان کے بیرون ملک اثاثے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش تمام تر مسائل کا حل ہی الیکشن میں ہے، الیکشن ہونے ہیں اور فوری ہونے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عدلیہ کی آزادی اور احترام کرنے کا عملی مظاہرہ کیا، انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک کی سربراہی کی تھی جس میں انہیں جیل بھی جانا پڑا تھا، انہوں نے ہمیشہ کہا قانون اورعدالتوں کا احترام کرنا ہے۔ عمران خان کا پہلے دن جو موقف تھا آج بھی وہی تھا، عدلیہ کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں