‘رانا ثناء اللہ تمہیں اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی’

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ آپ کو فکر کرنی چاہیے ہم اب تیاری کرکے آئیں گے، تمہیں اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ رانا ثنااللہ پچیس مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی، اب فکر نہ کرو، ہم پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے اور تمہیں اسلام آباد میں بھی چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رانا ثنااللہ تم نے پچیس مئی کو پرامن احتجاج کرنےوالوں پر ظلم کیا، ہماری خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی، یہ دلخراش مناظر کھبی نہیں بھول سکتا۔انہو ں نے کہا کہ ہم سب سے بڑی تحریک لےکرچل رہے ہیں اسی کے تحت ہم نے اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرانا ہے، ہم نے گھرگھرجاناہے اور لوگوں کو حقیقی آزادی کی تحریک کیلئےتیارکرناہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دیکھنا چاہتا ہوں تنظیم جو لوگوں کو ہفتے کو نکالے گی تاریخی ٹرن آؤٹ ہوگا، ہفتے کو آپ کو پورا زور لگانا ہے اس کے بعد فیصلہ کروں گا کس دن کال دینی ہے، وہ کال صرف مجھے پتا ہے کب دینی ہے، کال دینے کا فیصلہ تب کروں گا جب سمجھوں گا میرے ٹائیگرز اور ٹائیگریسز تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں