شاہین آفریدی اور انشاء کی نسبت ٗ شاہد آفریدی سامنے آگئے

کراچی(پبلک نیوز)پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کے ساتھ اپنی صاحبزادی کی نسبت کے حوالے سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ شاہین آفریدی کھیل کے میدان اور زندگی میں کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں۔

سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی کے خاندان والوں نے میری صاحبزادی کے رشتہ کیلئے رابطہ کیا ہے ٗ دونوں خاندان رابطے میں ہیں ٗ جوڑے آسمانوں میں بنتے ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ کی رضا ہوئی تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا۔ میری دعائیں گراؤنڈ میں اور زندگی میں شاہین آفریدی کے ساتھ ہیں کہ اس کی کامیابی کا سفر جاری رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی نسبت شاہین آفریدی سے طے پا گئی ہے اور دونوں خاندانوں میں یہ طے پایا ہے کہ باقاعدہ طور پر رسم نکاح انشاء کی تعلیم مکمل ہونے کی بعد کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں