لاڑکانہ تعلیمی بورڈکا میٹرک کےنتائج کا اعلان

لاڑکانہ:تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے،ایک بار پھر طالبات بازی لے گئیں۔

لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کے جاری کردہ سالانہ نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں عنزلہ ناز دھاریجو، آمنہ ابڑو نے مشترکہ طور پر 1008نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ لڑکوں میں محمد امین قاضی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔موہت کما ر دوسرے اورشایان علی کھوکھر نےتیسرے نمبر پر رہے۔

جنرل گروپ میں سائقہ نازنے943نمبر لیکرپہلی پوزیشن حاصل کی، محمدشفیق بوزدار 904نمبرلیکردوسرے نمبر پر رہے جبکہ نگینہ شاہ نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں