آصف زرداری کی طبیعت ناساز ، نجی اسپتال منتقل

کراچی : سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی، انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں سپیشلیسٹ ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کر رہا ہے، سابق صدر آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کل ہسپتال میں کیا جائے گا، دیگر ٹیسٹ بھی پروسیجر کے بعد کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری ایک ماہ کے زائد عرصے سے علیل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں