عرفان قادر وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد: سینیئر قانون دان عرفان قادر کو معاون خصوصی تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کر دی ہے، عرفان قادر کو معاون خصوصی تعینات کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نے نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا۔

کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق فوری ہوگا۔جاری نوٹفکیشن کے مطابق عرفان قادرکادرجہ وفاقی وزیرکےبرابرہوگا۔

وزیر اعظم کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی ہے، وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 28 ہوگئی،جن میں سے 23 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں ہے۔جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں۔ وفاقی وزرا 34، وزرا ئے مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں