عمران نےخارجہ تعلقات اورملکی معیشت کونقصان پہنچایا،بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان نےخارجہ تعلقات اورملکی معیشت کونقصان پہنچایا ہے

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ متاثرین کی مدد پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ایک جلسے نہ ہو تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔ اس کی جگہ ہمیں اپنے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کا موقع ملے گا۔ سیلاب متاثرین کےلیے ہم جتنا کام بھی کریں وہ ناکافی ہے۔ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ابھی بہت کام کرنا ہے۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خارجہ تعلقات اور ملکی معیشت کو شدیدنقصان پہنچایا،غلطی عمران خان کرے اورسزا اسد مجید کو ملے، یہ نا انصافی ہوگی۔ عمران خان نے ہمارے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔گزشتہ 6 ماہ میں کئی ممالک سے پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک جتنی بھی مدد ملی ہے اس کیلئے دنیا کے شکر گزار ہیں ، اجناس بحران کا بھی سامنا ہے،سیلاب سے فصلیں تباہ ہو گئیں ہیں ۔ سیکرٹری جنرل نے یو این اجلاس کے موقع پر سیلاب کو سر فہرست رکھا ہے۔

بلاول بھٹوزرداری کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، موسمیاتی تبدیلی کا شکار دس بڑے ممالک کو مل کر آواز اٹھانا ہو گی۔ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر اتفاق نہ ہوا تو نقصان دنیا کا ہو گا ۔پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کو تنہا نہ کیا جائے،ان کے فنڈز جاری کیے جائیں۔ کورونا اور یوکرین جنگ کے باعث دنیا کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا ہے حال ہی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا اور پھر سیلاب آ گیا، سیلاب سے بڑی تباہی آئی،پورے پاکستان کو مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے دورے کا اولین مقصد سیلاب متاثرین کی مدد رہا ہے۔امریکہ کے دورے پر وزیر اعظم کی دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔سیلاب کے علاوہ ہمارا ایجنڈا امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بہتری تھا۔امریکہ سے تعلقات کی اپنی تاریخ ہے۔تجارت،زراعت،صحت اور دیگر شعبوں میں پیشرفت کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں