نیپرا نے بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد: نیشنل الیکڑک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ڈسکوز کے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی، سماعت میں نیپرا ممبران ، انجئنیر رفیق احمد شیخ اور انجئنیر مقصود انور خان بھی موجود تھے۔

سماعت کے دوران نیپرا نے بجلی کی قیمت یں 19 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دی جو کہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 2 ارب روپےسے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا اور اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کیلئے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں